ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں
جامعہ ستاریہ فیض الرّحیم برصغیر کے قدیم، معتبر اور ممتاز دینی، علمی، تربیتی اور روحانی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جس نے تقریباً ایک صدی سے قرآن و سنت کی تعلیم، اصلاحِ باطن، دعوتِ دین اور امت کی دینی و اخلاقی رہنمائی کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے۔ اس عظیم ادارے کی بنیاد 15 شوال 1352ھ مطابق 12 فروری 1933ء کو رکھی گئی اور اس قیام کی سعادت حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی رحمۃ اللہ علیہ کی انتھک جدوجہد، اخلاص اور دینی بصیرت سے حاصل ہوئی۔ حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی ایک خدا ترس بزرگ، صوفی، زاہد، عالم، قطب وقت اور اپنے دور کی مسلمہ شخصیت تھے، وہ حضرت مولانا عبدالقادر رائے پوری کے خلیفہ تھے اور ان کے پاس ہمیشہ لوگوں کا تانتا بنا رہتا تھا، وہ مستجاب الدعوات تھے، ان کی تمام دعائیں قبول ہوتی تھیں اور ان کے کشف و کرامات بھی بہت مشہور تھے، ان کی دعاؤں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بے شمار لوگوں کو ہدایت عطا کی اور ان کے مریدین و معتقدین اس علاقے میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ جامعہ ستاریہ کی امتیازی شان صرف دینی علوم کی تدریس تک محدود نہیں بلکہ اس کی اصل شناخت تعلیم، تربیت اور تزکیۂ نفس کا حسین امتزاج ہے، یہاں طلبہ کو قرآن، حدیث، فقہ، تفسیر اور دیگر اسلامی علوم اس انداز سے پڑھائے جاتے ہیں کہ ان میں علم کے ساتھ عمل، اخلاص، تقویٰ اور حسنِ اخلاق کا جذبہ بھی پروان چڑھے، نیز اسلامی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی اپنے معیار کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔ اپنی تقریباً ایک صدی پر محیط تاریخ میں جامعہ نے ہزاروں حفاظ، علماء، مفتیان اور داعیانِ دین تیار کیے ہیں جو ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں، الحمد للہ آج بھی یہ ادارہ اپنے بانی کے مشن کو اسی اخلاص اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے اور اس وقت جامعہ کی انتظامی ذمہ داری حضرت شاہ حافظ عبدالستار کے پوتے حضرت مولانا عتیق الرحمن نانکوی خلیفہ و جانشین حضرت حافظ جمیل نانکوی کے سپرد ہے، حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی کی ذات اس ادارے کی روح ہے اور ان کی برکات کا سایہ آج بھی اس مرکز پر موجود ہے، جس کی بدولت یہ ادارہ ہر دور میں کامیابی کے ساتھ اپنے مشن کو انجام دیتا رہا ہے۔
نیچے دیے گئے کیو آر کوڈ کو آپ اپنے موبائل میں سیو کرسکتے ہیں، یا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں، اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہی آپ ہماری ویب سائٹ پر پہنچ جائیں گے، گوگل سرچ کے برابر میں گوگل اسکینر ہوتا ہے، آپ وہاں سے اسکین کرسکتے ہیں یا کسی بھی اسکینر سے اسکین کرسکتے ہیں۔
اس پر فتن دور میں جب مدارس اور علماء کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، آپ کا فرض بنتا ہے، کہ آپ مدارس کا زیادہ سے تعاون کریں، جامعہ ستاریہ بفضلِ خداوندی آپ کے تعاون کی برکت سے روز بروز ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے؛ اس لیے آپ سے درخواست ہے جامعہ کا زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔ تعاون کرنے کے لیے جامعہ کے ناظم حضرت مولانا عتیق الرحمن نانکوی سے براہِ راست کال پر یا واٹس ایپ کے ذریعہ رابطہ کریں، ناظم صاحب کا رابطہ نمبر یہ ہے: 9760262442۔
نیچے جامعہ کے اکاؤنٹ کی تفصیل دی جارہی ہے، نیز نیچے دیا ہوا بار کوڈ جامعہ کے اکاؤنٹ کا بار کوڈ ہے، اس پر بھی فون پے اور گوگل پے وغیرہ سے ادائیگی کی جاسکتی ہے، ادئیگی کرنے کے بعد ناظم صاحب سے رابطہ فرمائیں اور آن لائن اپنی رسید بواسطہ واٹس ایپ حاصل کرلیں۔
Hazrat Alhaj Hafiz Jameel Ahmad Sahib (Mohtamim)
Hazrat Alhaj Maulana Ateequr-Rahman Sahib (Nazim)
JAMIA SATTARIA FAIZ-UR-RAHEEM
NANKA GANDEVRA, P.O. CHHUTMALPUR DISTRICT SAHARANPUR (U.P.)
PIN-247662
Contact 09760262442-9068786048
IFSC SBIN0012492
A/c 30955555410
IFSC HDFC0002210
Crrunt A/c 50200033564750
IFSC UBIN0530662
A/c 306602010015913
دائیں طرف حضرت مولانا عتیق الرحمن نانکوی اور بائیں طرف ان کے والدِ گرامی حضرت حافظ جمیل احمد نانکوی قدس سرہ، جب کہ درمیان میں قطبِ وقت حضرت شاہ حافظ عبدالستار نانکوی نوراللہ مرقدہ کی زیارت کی جاسکتی ہے۔